ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ رخ خان ’منا بھائی MBBS‘ بننے سے کیسے بچ گئے؟ ڈائریکٹر کا انکشاف

 ممبئی: لیجنڈری انڈین فلمساز راج کمار ہیرانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی بلاک بسٹر فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ شاہ رخ خان کے ساتھ بنانا چاہتے تھے۔

فلم ’ڈنکی‘ کی پروموشن کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں راج کمار ہیرانی نے کہا کہ وہ کنگ خان کے ساتھ اپنی پہلی فلم بنانا چاہتے تھے لیکن یہ ممکن نہ ہوسکا۔

راج کمار ہیرانی کے مطابق وہ کالج کے زمانے سے ہی شاہ رخ خان کی ٹی وی سیریز ’سرکس‘ میں ان کی کارکردگی سے متاثر تھے۔

ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ جب وہ ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ بنارہے تھے تو اس وقت شاہ رخ خان اسٹار بن چکے تھے اور ایک نئے ڈائریکٹر کا اسٹار سے رابطہ آسان نہیں تھا۔

واضح رہے کہ راج کمار ہیرانی نے اپنی پہلی فلم سجے دت اور ارشد وارثی کے ساتھ بنائی اور وہ ہندی سینما کی کامیاب ترین فلم ثابت ہوئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں