ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں،ہنڈراس نے بھی اسرائیل سے سفیر واپس بلالیا

ٹیگوکیگلپا، ہنڈراس: غزہ میں اسرائیلی درندگی پر بطور احتجاج لاطینی امریکا کے ایک اور ملک ہنڈراس نے بھی اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا۔

ہنڈراس نے غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بطور احتجاج اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلاتے ہوئے غزہ میں معصوم شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے۔

ہنڈراس کے وزیر خارجہ ایزیک رینا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر جس کو ایکس کا نام دیا گیا ہے پر کہا ہے کہ  صدر زیومارا کاسترو نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی آبادی کی سنگین انسانی صورت حال کی روشنی میں سفیر کو فوری طور پر واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہری آبادی کو سنگین انسانی صورت حال کا سامنا ہے صدر زیومارا کاسترو کی حکومت نے اسرائیل میں جمہوریہ ہنڈراس کے سفیر مسٹر رابرٹو مارٹینز کو فوری طور پر ٹیگوسیگالپا میں مشاورت کے لیے بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ  ہنڈراس بائیں بازو کی قیادت والی لاطینی امریکی حکومت ہے جس نے اسرائیل کے بڑھتے ہوئے جارحیت پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کرنے کے لیے سفارتی اقدامات کیے ہیں۔

قبل ازیں بولیویا کی حکومت نے منگل کو اسرائیل پر غزہ میں “انسانیت کے خلاف جرائم” کا الزام لگاتے ہوئے اس کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔ چلی اور کولمبیا نے بھی اسرائیل سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں