پاک فضائیہ کےتربیتی فوجی اڈے پر دہشت گرد حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے میانوالی تربیتی فوجی اڈے پر ایک ناکام دہشت گرد حملہ ہوا جسے سیکیورٹی فورسز کے بروقت اور موثر جواب کی بدولت ناکام بنا دیا گیا۔
غیر معمولی جرأت اور بروقت جوابی کارروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا گیا.حملے کے دوران پی اے ایف کے فنکشنل آپریشنل اثاثوں میں سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔