ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی پی کے سابق وزیر سمیت 3 ملزمان پر منشیات کیس میں جرمانہ عائد

راولپنڈی: اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے پی پی کے سابق وزیر سمیت 3 ملزمان پر منشیات کیس میں جرمانہ عائد کردیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق عدالت نے ایفی ڈرین کوٹہ الاٹمنٹ اور مبینہ اسمگلنگ سے متعلق کیس میں پی پی کے سابق وزیر مخدوم شہاب الدین، سابق ڈی جی ہیلتھ اسد حفیظ اور مرکزی ملزم عنصر فاروق چودھری پر ایک ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ایفی ڈرین بھی باقاعدہ منشیات ہے۔

دوران سماعت عدالت نے مخدوم شہاب الدین، سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر اسد حفیظ، ایفی ڈرین کوٹہ حاصل کر کے فروخت کرنے والے مرکزی ملزم عنصر  فاروق چوہدری کی درخواستیں مسترد کردیں۔ تینوں ملزمان کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس نے 11 اکتوبر 2011 کو ایفی ڈرین اسمگلنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزمان نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ایفی ڈرین منشیات نہیں، لہٰذا مقدمہ خارج کرکے بری کیا جائے۔

دوسری جانب انسداد منشیات عدالت نے تمام 8 ملزمان کو گواہان کے بیان کے لیے 16 نومبر کو طلب کر لیا۔ آئندہ سماعت پر 4 وعدہ معاف گواہوں  کے بیان بھی ریکارڈ کیے جائیں گے۔ ملزمان میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی بھی شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں