ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی نے بھی تل ابیب سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا

انقرہ:ترکی نے بھی غزہ پر اسرائیلی فوج کی کھلی دہشت گردی پر تل ابیب سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا۔

ترکی نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام اور جنگ بندی کے مطالبات کر مستردکیے جانے کے بعد تل ابیب سے اپنے سفیر شاکر اوزکان تورنلار کو واپس انقرہ بلالیا ہے۔

ترکی کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے مطالبات کو قبول نہ کرنے اور شہریوں کے خلاف اپنے حملے جاری رکھنے کے بعد اپنے تل ابیب میں سفیرشاکر اوزکان تورنلار کو مشاورت کے لیے دارالحکومت انقرہ طلب کیا ہے۔

اس حوالے سے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ انقرہ نے یہ قدم غزہ میں رونما ہونے والے انسانی المیے کے پس ِ منظر میں اٹھایا ہے، غزہ میں مسلسل بمباری،رفح کراسنگ کے ذریعے امدادی اشیاء کی ترسیل میں رکاوٹ اور جنگ بندی کے مطالبات کو مسترد کرنا کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا۔

اس سے قبل، ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا تھا کہ وہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے اب کوئی مذاکرات نہیں کرنا چاہتے۔

12 اکتوبر کو ترک نیو ویلفیئر پارٹی کے رہنما فتح اربکان نے حکومت سے انقرہ میں اسرائیلی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے یہودی ریاست سے ترکی کے سفیر کو فوری طور پر واپس بلانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔
قبل ازیں اردگان نے غزہ پر اسرائیلی درندگی کو انسانیت کے خلاف جرائم قراردیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں