ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ رخ خان کے ساتھ ہریتھک روشن بھی ’ٹائیگر3‘ میں دھماکے دار انٹری دیں گے

 ممبئی: بالی وڈ دبنگ اسٹار سلمان خان کی نئی میگا ایکشن فلم ’ٹائیگر3‘ ریلیز ہونے والی ہے اور اب نئی خبر کے مطابق فلم میں ہریتھک روشن بھی مختصر انٹری دیں گے۔ 

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق یش راج فلمز نے بالی وڈ انڈسٹری کے تین بڑے سپر اسٹارز سلمان، شاہ رخ اور ہریتھک کو ایک ساتھ ایکشن میں دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلمی تجزیہ کاروں کے مطابق ’ٹائیگر3‘ منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلموں میں سے اب تک کی بہترین فلم ہوگی۔

’ٹائیگر3‘ اس دیوالی، 12 نومبر کو سینما گھروں میں آ رہی ہے، فلم ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز ہوگی۔

ایکشن اور جاسوسی فرنچائز کی یہ تیسری فلم ہے اور اس سے قبل 2012 میں ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور 2017 میں ’ٹائیگر زندہ ہے‘ ریلیز کی جاچکی ہے۔

یش راج فلم کی اسپائے یونیورس بالی وڈ کی بلاک بسٹر سیریز بن چکی ہے جس میں ہریتھک روشن کی ’وار‘ اور شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ ہندی سینما میں دھوم مچا چکی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں