ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسلم لیگ ن اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے دیگر جماعتوں سے رابطوں پر مشاورت

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز نے آئندہ عام انتخابات سے قبل دیگر جماعتوں سے رابطوں اور اتحاد کے حوالے سے پارٹی مشاورت شروع کردی۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ پارٹی میں اکثریت نے گزشتہ روز مشاورتی اجلاس میں دیگر جماعتوں سے فوری رابطے کی حامی بھری ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے کچھ رہنماؤں نے پارٹی کے اقدام سے پہلے عوام میں اپنی مقبولیت کا اندازہ لگانے کا مشورہ دیا۔

ذرائع کے مطابق، پارٹی انتخابی اتحاد کے بارے میں رائے جاننے کے لیے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی قوم پرست جماعتوں سے رابطہ کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ “مسلم لیگ ن پختون خوا ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی، بی این پی اور جے یو آئی سے مفاہمت کے لیے رابطہ کرے گی۔”

مسلم لیگ ن کی اکثریتی رائے کے مطابق جہاں ضروری ہو پارٹی کو دوسری جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنی چاہیے۔ ان جماعتوں کے ساتھ اتحاد انتخابات کے بعد بھی برقرار رہ سکتا ہے۔”

واضح رہے کہ خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال پر مشتمل ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے آج لاہور میں رائیونڈ میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی۔

سیاسی رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا کیونکہ ایم کیو ایم پی، جے یو آئی ایف، جی ڈی اے پہلے ہی سندھ بالخصوص کراچی میں انتخابی اتحاد کے قیام پر کام کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں