ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈی آئی خان ، آئل گیس کمپنی پر دہشتگردوں کا حملہ ،2پولیس اہلکار شہید ،3زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں آئل گیس کمپنی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پرمامور 2 پولیس اہلکار شہید اور3 زخمی ہوگئے۔

ڈی آئی خان کے علاقے میں درہ زندہ میں آئل گیس کمپنی پر نامعلوم ملزمان کے حملے میں 2پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے،ایک اہلکار کی حالت تشویشناک ہے ۔ڈی ایس پی اصغر علی شاہ کے مطابق الحاج آئل اینڈ گیس پرائیویٹ ڈرلنگ کمپنی کیمپ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی جس کو نشانہ بنایا گیا، لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

پولیس نے کہا کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔شہید اہلکاروں میں رحمت الٰہی اور محمد عارف شامل ہیں جبکہ زخمی اہلکاروں میں اے ایس آئی عالمشیر، فضل الرحمن اور عطاالرحمن شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں