ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

او آئی سی یاسین ملک کی رہائی کیلیے کردار ادا کرے، مشعال ملک

جدہ: نگراں وفاقی وزیر اعظم کی معاون خصوصی مشعال حسین ملک نے اوآئی سی سے کہا ہے کہ وہ ان کے شوہر یاسین ملک کی بھارتی قید سے رہائی کے لیے کردار اداکرے،عالمی امن، معیشت اور سلامتی کا براہ راست تعلق مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے پرامن حل سے ہے۔

نگراں وفاقی وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی جائز جدوجہد آزادی کی حمایت کے لیے ہمیشہ پرعزم رہا ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے فوری حل کا مطالبہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا خاندان بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں سب سے آگے ہے۔ بھارت نے ہمارے خاندان کو بڑے بڑے القابات سے نوازا ہے، میں عملی طور پر ایک آدھی بیوہ ہوں، تہاڑ جیل کے ڈیتھ سیل میں میرا شوہر بند ہے اور ہماری 11 سالہ بیٹی آدھی یتیم ہے۔

نگراں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  ہم نے اسے 9 سال سے نہیں دیکھا اور ساڑھے 14 سال کی شادی میں صرف 60 دن ایک ساتھ گزارے،بھارت نے ہمیں بے گھر کر دیا ہے،ہم نے جنسی ہراسانی، تشدد، گرفتاریوں، حملوں اور دھمکیوں کے مختلف واقعات دیکھے ہیں، یہاں تک کہ ہماری بیٹی کو بھی نہیں بخشا گیا، اسے جنسی طور پر ہراساں کیا گیا، جسم کی تلاشی لی گئی، جب وہ سنٹرل جیل میں بند اپنے والد سے ملنے گئی،اس کا لباس پھاڑدیاگیا، دو سال کی چھوٹی عمر یہ ہر کشمیری خاندان کی کہانی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں