ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایسے الیکشن میں نواز شریف جیت بھی گئے تو کون مانے گا، فواد چوہدری

 اسلام آباد: پی ٹی آئی  کے سابق رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایسے الیکشن میں اگر نواز شریف  جیت بھی گئے تو کون مانے گا؟۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد  میں میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ 50 سالہ سیاست کے بعد بھی نواز شریف اس انداز سے وزیراعظم بن بھی گئے تو کیسے وزیراعظم ہوں گے؟ اس طرح کے الیکشن میں نواز شریف جیت بھی گئے تو کون مانے گا؟۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈائیلاگ کی ضرورت ہے ۔ نواز شریف سیاسی درجہ حرارت کم کرنے میں کردار ادا کریں۔  ایوب خان کا دور معاشی لحاظ سے تو اچھا تھا ، لیکن 1965ء  کا ایک الیکشن ان کے گلے کا طوق بنا رہا ۔ نواز شریف کو چاہیے وہ الیکشن اور سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم میں مذاکرات ناکام نہیں ہوئے تھے، مذاکرات اچھے تھے، مجھے علم نہیں کہ مذاکرات میں کیا ہوا تھا۔ اب بھی سو فیصد مذاکرات ہو سکتے ہیں اور  ہونے بھی چاہییں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں