ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سانحہ 9 مئی میں ملوث ملزمان کی گرفتاریاں

لاہور: پنجاب میں پولیس نے سانحہ 9 مئی میں ملوث افراد کو گرفتار کرنا شروع کردیا ہے، اس سلسلے میں گزشتہ شب کریک ڈاؤن کے دوران تقریباً 50 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد 9 مئی کو جناح ہاؤس و دیگر حساس تنصیبات پر حملوں میں ملوث ہیں۔ نئی تیار کردہ فہرستوں کے مطابق کارکنوں کی گرفتاری کی گئی۔

ملزمان کی گرفتاری کے لیے گھروں سمیت مختلف ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے۔ گرفتار افراد کے کوائف حاصل کرکے قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ پولیس نے وضاحت کی کہ پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے لیے 9 مئی کو وقوعہ پر موجود صحافی اور پولیس اہلکار کے نام بھی فہرستوں میں شامل تھے۔ ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں اور صحافیوں کے نام فہرست سے نکالے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں