ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

منوج باجپائی، رنبیر کپور اور وکی کوشل کی فلموں کا یکم دسمبر کو بڑا تصادم

 ممبئی: بالی وڈ کے اسٹارز منوج باجپائی، رنبیر کپور اور وکی کوشل کی نئی فلموں کا یکم دسمبر کو انڈین باکس آفس پر بڑا تصادم ہوگا۔ 

دسمبر کے مہینے کا آغاز ہی تین بڑی فلموں رنبیر کی’انیمل‘، منوج باجپائی کی ’جورام‘ اور وکی کوشل کی ’سیم بہادر‘ سے ہوگا۔

آٹھ دسمبر کو وجے سیتھوپتی اور کترینہ کیف فلم ’میری کرسمس‘ ریلیز ہوگی اور اس کا تصادم سدھارتھ ملہوترا کی ’یودھا‘ سے ہوتا لیکن اب اطلاعات کے مطابق یودھا کی ریلیز اگلے برس تک ملتوی کردی گئی ہے۔

بالی وڈ انڈسٹری کا سب سے بڑا تصادم 22 دسمبر کو شاہ رخ خان کی ’ڈنکی‘ اور پرابھاس کی ’سالار‘ کے درمیان ہوگا۔

منوج باجپائی کی فلم ’جورام‘ کو فلم فیسٹیول سے بہت اچھا رسپانس ملا ہے اس لئے فلم میکرز کے مطابق دسمبر میں اس کی ریلیز اچھا بزنس کرسکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں