ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈ کپ:انگلینڈ کی نیدرلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ون ڈے ورلڈ کپ کے 40ویں میچ میں انگلینڈ کی نیدرلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

پونے میں کھیلے جارہے میچ انگلینڈ نے نیدرلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔۔

اس وقت 6 اورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے اور انگلینڈ نے بنا کسی نقصان کے 47 رنز بنا لیے ہیں۔

ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ اگلے 2 میچز میں کامیابی سمیٹ کر چیمپئنز ٹرافی کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں ہیں، ہیری بروک اور گس اٹکنسن کی جگہ لیام لیونگسٹن اور مارک ووڈ کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل پر انگلینڈ 10 ویں اور نیدرلینڈز کی ٹیم 9 ویں نمبر پر موجود ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں