ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کو19 نومبر کو لاہور میں الیکشن سے متعلق کارنر میٹنگ کی اجازت

لاہور: ہائیکورٹ نے شاہدرہ میں پی ٹی آئی کو کارنر میٹنگ کرنے کی اجازت دے دی۔

عدالت عالیہ کے جسٹس علی باقر نجفی نے اکمل خان کی درخواست پر سماعت کی جبکہ در خواست گزار کی جانب سے علی جعفری ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔

پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کے حوالے سے لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کارنر میٹنگ کرنا چاہتے ہیں، عدالت کارنر میٹنگ کی اجازت دے اور پولیس کی سکیورٹی بھی فراہم کی جائے۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے 19 نومبر کو پی ٹی آئی کو کارنر میٹنگ کی اجازت دے دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں