ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل نے  غزہ کی پٹی  پر33 دنوں میں30ہزار ٹن بارود گرایا

غزہ: فلسطینی حکام نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے میں غزہ کی پٹی  پر33 دنوں میں30ہزار ٹن بارودی مواد گرایا گیاجس کے نتیجے میں 22 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا اور 40 ہزار سےزائد مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔

غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ سلامہ معروف نے بتایا ہے کہ صہیونی فوجیوں کی مسلسل بمباری کے نتیجے میں   70 ایمبولینسیں تباہ، 113 صحت کے اداروں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور 18 اسپتالوں اور 70 مراکز صحت  تباہ ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  1.5 ملین شہری اپنے گھروں سے پناہ گاہوں یا رشتہ داروں کی طرف بے گھر ہوئے، غزہ میں 53 علما شہید ہوگئے جبکہ اسرائیلی قابض فوج نے 56 مساجد کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے اور 3 گرجا گھروں کو تباہ کر دیا۔

اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک 79 صحافیوں کو شہید کیا گیا، پانی اور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس اور پانی کے کنوں کو پہنچنے والے نقصانات کا مکمل اندازہ لگانے سے قاصر ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی درندگی 33ویں دن بھی جاری ہے،  عالمی اداروں   کےرہنما  غزہ پر جاری بمباری رکوانے کے لیے عملی اقدامات کرنے کو تیار نہیں ہیں، صرف مذمتی بیانات کی حد تک اسرائیل کو جنگی بندی کرنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں