ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی ایئرلائن کی پاکستان کیلیے پروازیں شروع کرنے میں دل چسپی

  کراچی: امریکی ایئرلائن راوین الاسکا نے  پاکستان میں فضائی آپریشن کے لیے دل چسپی ظاہرکردی۔ 

ذرائع کےمطابق ایک اورغیرملکی ایئرلائن نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کے لیےسول ایوی ایشن اتھارٹی(پاکستان) سے رابطہ کرلیا۔

مذکورہ ایئرلائن کی جانب سے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن  شروع کرنے  میں دل چسپی ظاہر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق غیرملکی ایئرلائن  کی انتظامیہ نے سی اے اے سے تھرڈ کنڑی آپریٹرلائسنس کے لیے بات چیت کی ہے۔

نئی ایئرلائن کے پاکستان میں فضائی آپریشن شروع کرنے سے ملک میں زرمبادلہ  کی آمد میں اضافہ ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں