ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانوی رکن پارلیمنٹ نازشاہ غزہ کے بچوں کی حالتِ زاربیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں

لندن : برطانوی رکن ناز شاہ غزہ کے بچوں کی حالتِ زار پارلیمنٹ میں بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

پارلیمنٹ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ناز شاہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے غزہ کو بچوں کا قبرستان قرار دیدیا ہے، برطانیہ کب خون ریزی بند کرانے کیلئے کوششوں کا آغاز کرے گا؟

اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ایک ویڈیو میں ملبے سے نکالی گئی بچی اپنے انکل سے پوچھ رہی تھی کیا وہ مرگئی ہے اور اسے قبرستان لے جایا جا رہا ہے؟

رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اس عمر کے بچے قبرستان جانے کی نہیں، کھیل کے میدان میں جانے کی باتیں کرتے ہیں،خیال رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری کے سبب 4 ہزار 324سے زائد بچے شہید ہوچکے ہیں جبکہ 8ہزار 663سے زائد زخمی ہوئے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں