ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کانگو سے متاثرہ 13 ڈاکٹرز و طبی عملے کا کراچی میں علاج جاری ہے، نگراں وزیر اعلیٰ

 کوئٹہ: نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے کہا ہے کہ کانگو کی وجہ سے پورے صوبے میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ہے، کانگو سے متاثرہ 13 ڈاکٹرز اور طبی عملے کا کراچی کے نجی اسپتال میں سرکاری خرچ پر علاج جاری ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ کانگو کی وجہ سے پورے صوبے میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ہے، کانگوسے متاثر محکمہ صحت کے طبی عملے کے مزید 2 افراد ائیر ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کردیے گئے، محکمہ صحت کے 13 متاثرہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کا علاج کراچی میں جاری ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ متاثرین میں 9 ڈاکٹرز اور طبی عملے کے 4 افراد شامل ہیں، تمام مریضوں کا علاج سرکاری اخراجات پر کراچی کے نجی ہسپتال میں کیا جارہا ہے، کانگو وائرس کے پھیلاوٴ کو روکنے کے لیے موٴثر اقدمات اٹھائے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں