کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے غیر ملکی معاہدوں کو ملک پر ترجیح دینے والے کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مقامی چینل پر پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سوئنگ کے بادشاہ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ قائداعظم ٹرافی یا پاکستان کپ کھیلے بغیر کھلاڑی خواہش رکھتے ہیں کہ انہیں قومی ٹیم میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی عالمی معاہدوں کو ملک پر ترجیح دینے لگے ہیں۔
وسیم اکرم نے کہا کہ جو پلیئرز پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں، وہ تو مصروف ہیں لیکن باقی کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ کیوں نہیں کھیل رہے؟۔
یاد رہے کہ عماد وسیم نے نجی چینل پر بات کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ان کے بین الاقوامی لیگز کے ساتھ معاہدوں کی وجہ سے وہ قائداعظم ٹرافی اور پاکستان کپ میں کھیل نہیں سکیں گے۔