غزہ: اسرائیلی درندگی جاری ہے، غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد11 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صہیونی فوجیوں نے گذشتہ گھنٹوں کے دوران متعدد اسپتالوں پر بیک وقت حملے کیے، غزہ شہر کے سب سے بڑے اسپتال الشفا کے صحن کو نشانہ بنایا، جس میں 27فلسطینیوں کی شہادت ہوئی،18 اسپتال اور 40 دیگر صحت کے مراکز بمباری ہونے سے اور ایندھن کی کمی کی وجہ سے بند ہو گئے ہیں۔
غزہ میں شہید ہونے والے بچوں کی تعداد4 ہزار 5سو 17 ہے، سینکڑوں خواتین کی ایک بڑی تعداد غزہ کے شہیدوں میں شامل ہے۔