ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

او آئی سی، عرب لیگ اجلاس: غزہ پر حملوں کا اسرائیلی جواز مسترد، محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ

ریاض: اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم او آئی سی اور عرب لیگ کے مشترکہ سربراہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں غزہ پر حملے کا اسرائیلی جواز مسترد کرتے ہوئے محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق  فلسطین اور غزہ کی صورت حال پر ہونے والے ہنگامی اجلاس میں انسانی امداد کی فوری فراہمی، غزہ کا محاصرہ فوری طور پر ختم اور اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں اسلامی ممالک کے سربراہان نے غزہ کی صورتحال پر گفتگو کی اور مسئلے کے حل کے لیے علیحدہ فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا۔ بعد ازاں مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا، جس میں غزہ میں اسرائیلی قابض حکومت کی جارحیت، جنگی جرائم اور غیرانسانی قتل عام کی شدید مذمت کی گئی اور اسرائیل کے حق دفاع کو غزہ میں جنگ کا جواز  بنانے کو مسترد کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں