ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادہانوم گیبریئس نے کہا ہے کہ غزہ میں کوئی جگہ اور کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔
گیبریئس نے اسرائیلی محاصرے اور شدید حملوں کی زد میں ہونے والےغزہ کی صورت حال کے بارے میں X سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک بیان جاری کیا۔
شہر کی صورتحال کی سنگینی کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے گیبریئس نے کہا کہ "غزہ میں کوئی بھی مقام اور کوئی شخص بھی محفوظ نہیں ہے۔”
انٹرنیشنل ریڈ کراس کمیٹی نے بھی کہا تھا کہ غزہ میں ہسپتالوں کو متاثر کرنے والی تباہی ناقابل برداشت ہو چکی ہے اور اسے روکا جانا چاہیے۔
انٹرنیشنل ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل جگن چاپاگین نے X سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ غزہ میں القدس ہسپتال کے اردگرد کی صورتحال تشویشناک ہے۔
ان کا کہنا ہے برقی توانائی کے لیے استعمال ہونے والے ایندھن میں کمی واقع ہوئی ہے یہ حملوں کا شکار ہے اور ہسپتال میں آپریشن تھیڑ بند ہے۔