ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانس کا غزہ کے مظلوم مسلمانوں کیلیے 80 ملین یورو کی امداد کا اعلان

پیرس: فرانس نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غزہ کے مظلوم شہریوں کے لیے 80 ملین یورو کی امداد کا اعلان کیا ہے، ساتھ مزید21.4 ملین ڈالر کا بھی وعدہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون نے  غزہ کے لیے ایک امدادی کانفرنس میں فرانس کی طرف سے غزہ کے شہریوں کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 80 ملین یورو کی امداد کا اعلان کیا، امریکا اور کئی عرب ریاستوں سمیت 50 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔

فرانسیسی صدر نے کہا کہ اسرائیلی حکام کو اس کانفرنس میں مدعو نہیں کیا گیا تھا لیکن انہیں اس کے بارے میں پیشگی اطلاع دی گئی تھی۔

میکرون نے حماس کے خلاف اسرائیل کی جوابی کارروائی میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی میں وقفے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔

میکرون  سمیت دیگر ممالک کے رہنماؤں نے خوراک، پانی، صحت کی دیکھ بھال، ایندھن اور بجلی تک رسائی میں فلسطینیوں کی مدد کرنے کو اولین ترجیح قرار دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں