ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد گرفتار

  پاکپتن ،بہاولپور،راولپنڈی: محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی)نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر سمیت 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پاکپتن سے کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کہ سی ٹی ڈی نے پاکپتن کے علاوہ راولپنڈی، بہالپور اور ساہیوال میں بھی کارروائیاں کرتے ہوئے 4 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی حکام نے کہا کہ مبینہ دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد، 5 ڈیٹونیٹر، 2 ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں