ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈ کپ کا سفر ختم ہوگیا، پاکستانی کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی کا شیڈول جاری

نئی دہلی: ورلڈ کپ کے میگا ایونٹ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا سفر ختم ہوگیا، جس کے بعد ٹیم کی واپسی کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں جاری کرکٹ کے عالمی کپ کے اہم میچ میں انگلینڈ سے شکست کے بعد قومی ٹیم کا میگا ایونٹ میں سفر تمام ہوا، جس کے بعد کھلاڑیوں اور آفیشلز کی پاکستان واپسی کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم  کے کھلاڑی کولکتہ سے 2 مختلف پروازوں کے ذریعے دبئی سے ہوتے ہوئے پاکستان پہنچیں گے۔ قومی کھلاڑی پیر 13 نومبر کو اسلام آباد، لاہور اور سیالکوٹ پہنچیں گے جب کہ فاسٹ بالر حسن علی فی الحال بھارت میں قیام کریں گے اور 22 نومبر کو واپس آئیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈائریکٹر مکی آرتھر بھی 3 دن دبئی میں رہنے کے بعد 16 نومبر کو لاہور آئیں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو 9 لیگ میچز میں سے 5 میں شکست اور 4 میں کامیابی ملی۔ پاکستان نے پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن کے ساتھ ٹورنامنٹ کا اختتام کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں