غزہ: اسرائیلی جارحیت 38 ویں روز بھی جاری ہے، صہیونی فوجیوں نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس پر ایک بارپھر حملہ کیا ہے ، جس ک نتیجے میں مزید 17 فلسطینی شہید ہو گئے، جس کے بعد شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی غزہ کے نہتےمسلمانوں بمباری کاسلسلہ جاری ہے، پناہ کیمپوں کے علاوہ اسپتالوں پر بھی مسلسل بمباری کی جارہی ہے، جس کے بعد غزہ کے اسپتال قبرستانوں میں تبدیل ہو گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ( ڈبلیو ایچ او ) نے اس بات کی تائید کی ہے کہ صہیونی فوجیوں کی اسپتال پر بمباری کے بعد الشفا اسپتال مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے، اسپتال کے آئی سی یو کے تمام مریض دم توڑ گئے ہیں، انکیوبیٹرز میں موجود 5 بچوں نے بھی دم توڑ دیا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی جارحیت میں آئے روز اضافہ ہورہاہے، عالمی ادارے بھی صرف مذمتی بیان تک محدود ہیں، اسلامی ممالک کے سربراہان نے بھی صرف مذمتی بیان دے کر خاموشی اختیار کرلی ہے۔