ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ میں 12 ہزار شہادتیں ہو گئیں ،اسلامی ممالک صرف اجلاس کر رہے ہیں،حافظ نعیم الرحمن

کراچی:امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ غزہ میں 12 ہزار شہادتیں ہو گئیں اور اسلامی ممالک صرف اجلاس کر رہے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ وہاں کے لوگ پوچھتے ہیں کہ مسلم ممالک کی فوجیں کہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الشفا ہسپتال میں نوزائیدہ بچے انکیوبیٹرز پر تھے وہاں کی بجلی منقطع کر دی گئی، ڈاکٹرز نے بالآخر انکیوبیٹر سے نکال کر بچوں کو باہر رکھ دیا۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ 100 سے زائد لاشیں ہسپتال میں موجود ہیں جو تدفین نہیں کی گئی، مسلم امہ کے حکمران  صرف باتیں کر رہے ہیں۔

امیرِ جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ او آئی سی کے اجلاس میں تجویز آئی کہ تیل بند کیا جائے، فوج مل کر مقابلہ کرے، لیکن اس پر چند ممالک نے عمل نہیں کیا ،صرف جنگ بندی کی بات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو کیسے ایک ریاست کے طور پر قبول کیا جائے گا، پاکستانی عوام اور آئین کہتا ہے کہ اسرائیل کو قبول نہیں کیا جائے گا، وزیرِ اعظم کاکڑ صاحب یہ بات نہ کریں ورنہ احتجاج کا رخ وزیرِ اعظم ہائوس کی طرف ہو گا۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ معیشت خراب ہے امریکا کے خلاف نہیں جاسکتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں