لاہور:ایف آئی اے لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی، ان کے صاحبزادے مونس الہی اور فیملی کے تمام بینک اکاونٹس منجمد کردیے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے لاہور میں چوہدری پرویز الہی اور مونس الہی کے خلاف جاری منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے،مونس الہی اور پرویز الہی کے تمام بینک اکاونٹ فریز کردیے گئے جبکہ دونوں رہنماوں کی فیملی کے بھی تمام بینک اکاونٹس فریز کردیے گئے ہیں۔
ان کے تمام کمپنی اکاونٹس اور پرسنل اکاونٹس منجمد کیے گئے ہیں، ایف آئی اے لاہور نے مونس الہی اور فیملی کے 100 سے زائد اکاونٹس منجمد کیے ہیں۔
خیال رہے کہ عدالت نے مونس الہی کیناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے ہیں تاہم مونس الہی تحقیقات سے بچنے کے لئے پہلے سے ہی ملک سے فرار ہیں، ایف آئی اے نے مونس الہی کو عدالت سے اشتہاری کرانے اور مونس الہی کا ریڈ نوٹس جاری کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے، مونس الہی کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کرواکر بذریعہ انٹرپول جلد گرفتار کیاجائے گا۔