ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ولڈکپ:بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا سیمی فائنل کب ہوگا؟

ممبئی:بھارت میں جاری13 ویں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی ہے۔

میزبان بھارت ، جنوبی افریقا ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ 

میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 15 نومبر کو میزبان ٹیم بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین وانکھیڈے اسٹیڈیم ، ممبئی میں کھیلا جائے گا،میچ ایک بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا اور ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔

بھارتی ٹیم جارح مزاج بیٹر روہیت شرما کی زیر قیادت میدان میں اترے گی اور انہیں ویرات کوہلی ، محمد شامی ، روندرا جدیجا ، جسپریت بمرا،شبمان گل جیسے بہترین کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔ 

نیوزی لینڈ کو مایہ ناز بلے باز کین ولیمسن لیڈ کریں گے دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں ٹرینٹ بولٹ ، مارک چیپمین ، ڈیرل مچل ، گلین فلپس اور ٹم ساودی شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل 16 نومبر کو جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ایڈن گارڈنز ، کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔ 

جنوبی افریقا کی ٹیم تیمبا بووما کی قیادت میں میدان میں اترے گی،دیگر اہم کھلاڑیوں میں کوئنٹن ڈی کوک،راسی وین ڈر ڈاسن،ایڈن مارکرم،جیرالڈ کوٹزی،لنگی نیگیڈی اور ہینرچ کلازن شامل ہیں۔ 

آسٹریلیا کو مایہ ناز آل رائونڈر پیٹ کمنز لیڈ کریں گے اور انہیں ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، مچل اسٹارک ، سٹیون سمتھ ، گلین میکسویل ، جوش ہیزل ووڈ جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔ 

میگا ایونٹ کا فائنل 19 نومبر بروز اتوار کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں