اسلام آباد: جمادی الاول کا چاند دیکھنے کے لیے رویت کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق نئے اسلامی ماہ جمادی الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل منگل کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگا، جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
مرکزی کمیٹی کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ صوبائی ہیڈ کوارٹرز کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں ہوں گے۔
رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ موسمیات، اسپارکو سمیت دیگر اداروں کے نمائندے بھی معاونت کے لیے موجود ہوں گے۔پاکستان میں منگل کے روز جمادی الاول کا چاند نظر آنے کی صورت میں بدھ 15 نومبر کو یکم ہوگی۔