ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غیرملکی شکاریوں پر بلوچستان حکومت کے ایک لاکھ ڈالر واجبات کا انکشاف

 کوئٹہ: محکمہ جنگلات نے انکشاف کیا ہے کہ غیر ملکی شکاریوں کے ذمہ میں بلوچستان کے ایک لاکھ ڈالرز واجب الادا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت جنگلات و جنگلی حیات اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔

محکمہ جنگلات کے حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ بلوچستان میں غیر ملکی شکاریوں کے ذمہ ایک لاکھ ڈالر واجب الادا ہیں ، شکار کے لئے دس دن کی ہنٹنگ لائسنس فیس ایک کروڑ روپے ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ میر علی مردان ڈومکی نے ہدایت کی کہ غیر ملکی شکاریوں سے واجب الادا فیس کی وصولی یقینی بنائی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں