ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

’ٹائیگر3‘ کی اسکریننگ کے دوران سینما میں آتشبازی، سلمان خان کا اظہار تشویش

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی نئی فلم ’ٹائیگر3‘ کی اسکریننگ کے دوران مداحوں نے سینما کے اندر آتش بازی کا مظاہرہ کیا ہے۔ 

سوشل میڈیا پر مہاراشٹرا ناشک ڈسٹرکٹ کے موہن سینما کی ویڈیو وائرل ہے جس میں سینما کے اندر آتشبازی کو دیکھا جاسکتا ہے۔

سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں سے کہا کہ سینما کے بند ماحول میں آتشبازی خطرناک ہوسکتی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ فلم کو انجوائے کریں لیکن خود کی اور دوسروں کی زندگی کو خطرے میں مت ڈالیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاں کچھ لوگ آتشبازی کو انجوائے کررہے ہیں وہیں کچھ لوگوں آتشبازی کے شعلوں سے خوف کا شکار بھی ہوگئے۔

سینما کے بند ماحول میں آتشبازی پر تھیٹر مالک نے پولیس میں ایک شکایت بھی درج کرادی ہے اور اس پر تفتیش جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں