ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عبدالرزاق کی معافی کے بعد امیتابھ بچن نے خفیہ پوسٹ شیئر کردی

  کراچی: بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے عبدالرزاق کی ایشوریا سے متعلق بیان پر معافی کے بعد ایک خفیہ پوسٹ شیئر کردی۔

پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کراچی میں ایک تقریب میں گفتگو کے دوران معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے سے متعلق متنازع بیان دیا تھا تاہم گزشتہ روز انہوں نے اس پر ایشوریا رائے سے معافی مانگ لی تھی۔

مزید پڑھیں: ایشوریا رائے سے متعلق عبدالرزاق کے بیان پر آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا

ایشوریا رائے نے ابھی تک اس واقعے پر کوئی ردعمل نہیں دیا لیکن انکے سسر امیتابھ بچن نے عبدالرزاق کی معافی کے کچھ گھنٹوں بعد سوشل میڈیا پر ایک خفیہ پوسٹ شیئر کی ہے۔

امیتابھ بچن نے ایکس پر شیئر کی گئی پوسٹ میں ہاتھ باندھے ہوئے ایموجی کو نمایاں کرکے لکھا کہ ’’اُس کے لیے کسی بھی لکھے ہوئے الفاظ سے زیادہ معنی ہیں‘‘۔

اگرچہ پوسٹ خفیہ ہے اور یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ عبدالرزاق سے متعلق ہے یا اس کا مطلب کچھ اور ہے لیکن یہ اس واقعے کے کچھ گھنٹوں بعد بچن فیملی کی طرف سے آنے والا پہلا ردعمل ہے۔

مزید پڑھیں: ایشوریہ رائے پر نازیبا تبصرہ؛ شعیب اختر نے بھی رزاق کے بیان کی مذمت کردی

یاد رہے کہ عبدالرزاق نے گزشتہ دنوں ایک تقریب میں گفتگو کے دوران ایشوریا رائے سے تعلق نامناسب مثال پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ہماری سوچ یہ ہو کہ ایشوریا رائے سے شادی کرکے نیک پرہیزگار بچہ پیدا ہوجائے تو ایسا کبھی نہیں ہوسکتا، اس لیے پہلے آپ کو اپنی نیت ٹھیک کرنی پڑے گی۔

اس بیان کے بعد سے عبدالرزاق کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، سابق کرکٹرز شعیب اختر اور محمد یوسف نے بھی عبدالرزاق کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں