ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ پر صہیونی حملے  میں اسرائیلی فوجی خاتون ہلاک

بیت المقدس :غزہ پر صہیونی فوجیوں کے حملے  میں  19 سالہ اسرائیلی فوجی خاتون نوا مارسیانو ہلاک ہوگئی ہے، اسرائیلی فوج نے حماس کی قید میں نوا مارسیانو کی موت کی تصدیق کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے ترجمان نے  کہا ہے کہ اسرائیلی کی جارحانہ بمباری میں 60 قیدی مارے گئے، جن میں فوجی خاتون نوا مارسیانو بھی ہلاک ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ 7اکتوبر کے حملے میں قید کی گئی خواتین میں اسرائیلی فوجی خاتون نوا مارسیانو بھی شامل تھیں جو اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہلاک ہوگئیں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں