ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی اداروں میں پاکستانی طلبہ کی بڑھتی تعداد تعلیمی شعبے میں قریبی تعاون کی عکاس ہے:مسعود خان

واشنگٹن:امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ امریکی اداروں میں پاکستانی طلبہ کی بڑھتی تعداد تعلیمی شعبے میں قریبی تعاون کی عکاس ہے۔

پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق مسعود خان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے لئے جاری کوششوں کے تحت موجودہ تعداد کو آئندہ 3سالوں میں دوگنا کردیا جائے گا۔ 

مختلف امریکی تعلیمی اداروں میں پاکستانی طلبہ کی بڑھتی تعداد نہ صرف تعلیمی شعبے میں قریبی تعاون کی عکاسی کرتی ہے بلکہ مستقبل میں مضبوط دوطرفہ تعلقات کی ضمانت بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی طلبہ کو سائنس،ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی (ایس ٹی ای ایم)کے مضامین میں زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی تاکہ وہ ان مضامین میں امریکی مہارت اور علم سے فائدہ اٹھا سکیں۔

امریکی محکمہ خارجہ اور انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ایجوکیشن(آئی آئی ای)کی جانب سے امریکا میں زیر تعلیم بین الاقوامی طلبہ کے اعداد و شمار کے حوالے سے سالانہ لوپن ڈورز رپورٹ جاری کر دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق امریکا میں زیرتعلیم پاکستانی طلبہ کی تعداد 23 2022-میں 16فیصد بڑھ کر 10ہزار 164 تک پہنچ گئی،یہ گزشتہ سال 8ہزار 772 تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں