ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی پنجاب میں ن لیگ کو بڑا بریک تھرو ملنے کا امکان

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بلوچستان اور سینٹرل پنجاب کے بعد جنوبی پنجاب سے اکثریت حاصل کرنے کا پلان مرتب کرلیا اور اس ضمن میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں ن لیگ کو بڑا بریک تھرو ملے گا۔ 

پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے جنوبی پنجاب میں خسرو بختیار سمیت سابقہ جنوبی پنجاب محاز کے دیگر رہنماؤں سے بیک ڈور رابطے شروع کردیے، جنوبی پنجاب کے الیکٹبلز کی مسلم لیگ ن میں شمولیت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت انتخابی اتحاد بننے کا بھی امکان ہے۔

پارٹی زرائع نے مزید بتایا کہ پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب محاذ کو دوبارہ فعال کیا جائے گا، مسلم لیگ ن کی پہلی ترجیح کے طور پر سابقہ جنوبی پنجاب محاذ کو اپنی جماعت میں ضم کرنے کی کوشش کرے گی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت کے خسرو بختیار اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، خسرو بختیار اور انکے بھائی ہاشم جواں بخت کی جلد مسلم لیگ ن میں شمولیت کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق خسرو بختیار ممکنہ طور پر نواز شریف کے دورہ جنوبی پنجاب کے دوران پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے، مسلم لیگ ن پنجاب سے اپنی نشستوں میں اضافے کے لئے الیکٹیبلز کو اپنی جماعت میں شامل کرنے کا پلان بنا چکی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں