ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روٹی کی قیمت کے تنازع پر کوئٹہ میں 7 روز سے تمام تندور بند

 کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت میں تندور ایسوسی ایشن کی 7 روز سے جاری ہڑتال کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تندور ایسوسی ایشن نے مقامی انتظامیہ کی جانب سے روٹی کی قیمت کم مقرر کرنے اور کارروائیوں پر احتجاجا تندور گزشتہ 7 روز سے بند رکھے ہوئے ہیں۔

تندور ایسوسی ایشن کے چیئرمین نعیم خلجی نے کہا کہ ہم نے ضلعی انتظامیہ کو دو سو گرام روٹی کی قیمت 35 روپے دی ہے مگر انتظامیہ نے اسے ماننے سے انکار کردیا اور قیمت مزید کم کر کے 25 روپے مقرر کردی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اتنے کم ریٹ پر اگر روٹی بیچیں گے تو خرید کے مال کی لاگت بھی نہیں آئے گی۔ نعیم خلجی نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک ہماری ہڑتال جاری رہے گی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں