ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نگراں حکومت نے حج پالیسی کا اعلان کردیا، پیکیج میں ایک لاکھ کی کمی

اسلام آباد: نگراں حکومت نے حج پالیسی 2024ء کا اعلان کردیا جس کے پیکیج میں ایک لاکھ روپے کم کیے گئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں نگراں وزیر مذہبی امور انیق احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار حج پیکیج ماضی کے پیکیج کے مقابلے میں سستا ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس حج پیکیج 11 لاکھ 75 ہزار کا تھا، جسے ہم 10 لاکھ 75 ہزار تک لے آئے ہیں۔

نگراں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آئندہ برس حج کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ہم نے ٹرانسپورٹ اور ہوٹلز کا بھی معائنہ کرلیا، چاہتے ہیں ایئر ٹکٹ سستا ہو اور اس سلسلے میں ہماری میٹنگ جاری ہے۔حج 2024 ڈیجیٹائز ہوگا ، جس میں ہر عازم کو ایک ایپ دیں گے، اس کے ذریعے عازم حج گم ہو ہی نہیں سکتا۔ ہر حاجی کو سم میں 7 جی بی ڈیٹا دیا جائے گا اور 40 روز تک حاجی ایسا ہی موبائل استعمال کرے گا جیسا پاکستان میں کرتا ہے۔

حج پالیسی کے تحت سرکاری اور نجی اسکیمز کا غیر استعمال شدہ اسپانسر شپ کوٹہ سعودی عرب حکومت کو واپس کر دیا جائے گا۔ حج گروپس آرگنائزرز کے مالی انتظامات کے حوالے سے ایک فول پروف مانیٹرنگ سسٹم کا نفاذ عمل میں لایا جائے گا۔ نئی حج پالیسی میں حج آرگنائزر کمپنیز کے تحفظات کو دور کیا گیا ہے جس کے مطابق 10 سال سے کم عمر بچے بھی حج کا فریضہ ادا کر سکیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں