ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برٹش آرمی بینڈ کی پاکستانی گانے ’پسوڑی‘ پر پرفارمنس، ویڈیو وائرل

 اسلام آباد: برٹش آرمی بینڈ ’ایچ اے سی‘ نے پاکستان کے مشہور گانے ’پسوڑی‘ پر عمدہ پرفارمنس دی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ 

برطانوی آرمی کا مشہور آرمی بینڈ پاکستان کے دورے پر ہے اور وہ برطانیہ کے بادشاہ کی سالگرہ کے موقع برطانوی ہائی کمیشن کی تقریبات میں شریک ہے۔

’پسوڑی‘ کو کوک اسٹوڈیو کے تحت 2022 میں ریلیز کیا گیا تھا، جسے علی سیٹھی اور شائے گل نے آواز دی اور گانا ریلیز ہوتے ہی عالمی شہرت حاصل کرگیا۔

علی سیٹھی نے برٹش بینڈ کی ’پسوڑی‘ پر دھن بکھیرنے کی ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے مداح بہت زیادہ پسند کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ معروف میوزک اسٹریمنگ سروس اسپاٹیفائے پر 2022 میں پاکستان کا سب سے زیادہ سنا جانے والا گانا بھی ’پسوڑی‘ تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں