ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کترینہ کیف کی نئی فلم ’میری کرسمس‘ کی ریلیز ایک بار پھر ملتوی

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار کترینہ کیف اور ساؤتھ اسٹار وجے سیتھوپتی کی فلم ’میری کرسمس‘ کی ریلیز کیلئے نئی تاریخ سامنے آگئی۔

شری رام راگھون کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کیلئے رواں برس 8 دسمبر کی تاریخ شیڈول تھی لیکن اب فلم کو تامل اور ہندی دونوں زبانوں میں اگلے برس 12 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا۔

فلم میکرز کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ انہوں نے ’میری کرسمس‘ کو بہت محبت اور لگن سے بنایا ہے اور 2023 کے آخری دو مہینوں میں لگاتار فلمیں ریلیز ہورہی ہیں اس لئے فلم کی ریلیز اگلے برس تک ملتوی کردی گئی ہے۔

اگر ریلیز ملتوی نہ کی جاتی تو کترینہ کیف کی نئی فلم کو باکس آفس پر رنبیر کپور کی ’انیمل‘ اور وکی کوشل کی ’سیم بہادر‘ کا مقابلہ کرنا ہوتا جو کہ یکم دسمبر کو ریلیز کی جائیں گی۔

’میری کرسمس‘ کو دو زبانوں ہندی اور تامل میں شوٹ کیا گیا ہے جبکہ مختلف زبانوں کے معاون اداکار بھی مختلف ہیں۔

ہندی فلم میں سنجے کپور، ونے پاٹھک، پراتیما کنا اور تینو آنند نے کردار ادا کیے ہیں جبکہ تامل ورژن میں وہی کردار رادھیکا سرتکمار، شانمگراجا، کیون جے بابو اور راجیش ولیمز نے ادا کیے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں