ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی سمیت سندھ کی جنرل انڈسٹریز اور سی این جی اسٹیشنز کیلیے گیس بندش کا اعلان

کراچی: کراچی سمیت پورے سندھ میں تمام سی این جی اسٹیشنز بشمول آر ایل این جی پمپز کو ہفتہ 18 نومبر صبح 8 بجے سے پیر 20 نومبر صبح 8 بجے تک 48 گھنٹوں کے لیے گیس کی فراہمی بند رہے گی۔ 

سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ گھریلو صارفین کے لیے گیس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا جارہا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ساتھ ہی تمام جنرل انڈسٹریز اور ان کے بجلی پیدا کرنے والے یونٹس کو بھی ہفتہ، 18 نومبر، صبح 8 بجے سے اگلے 48 گھنٹے کیلئے گیس کی ترسیل بند رہے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں