ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الفخورہ اسکول پر اسرائیلی حملے کے بعد ہر طرف لاشیں ہی لاشیں، ویڈیو وائرل

مقبوضۃ بیت المقدس: فلسطین کے پہلے سے محصور علاقے غزہ کے الفخورہ اسکول پر اسرائیلی  فوج کی تازہ دہشت گردی میں 200 فلسطینی شہید ہو گئے، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بم باری کے بعد ہر طرف لاشیں ہی لاشیں نظر آ رہی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اقوام متحدہ کے زیرانتظام چلنے والے اسکول کو پناہ گزیں کیمپ کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا، جہاں بمباری  سے بے گھر ہونے والے فلسطینی موجود تھے۔ اسکول پر بمباری کی وجہ سے خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد میں لاشیں جگہ جگہ بکھری پڑی ہیں۔

 

قابض صہیونی فوج کی غزہ پر گزشتہ 40 دن سے زائد جاری دہشت گردی تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ آج اسرائیلی طیاروں نے ایک بار پھر اپنی جارحیت کا ثبوت دیتے ہوئے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کیا اور جبالیہ مہاجر کیمپ کے الفخورہ اسکول  پر بم برسا دیے، جس میں بڑی تعداد میں خواتین و بچوں سمیت فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملے کے بعد اسکول کیمپ کی راہداری سمیت دیگر جگہوں پر ہر جگہ بچوں اور خواتین کی لاشیں بکھری پڑی ہیں۔ سوشل میڈیا پر اسرائیلی بمباری کے بعد اسرائیلی دہشت گردی کی ویڈیو اور تصاویر شیئر ہوئیں۔ الجزیرہ کے مطابق اسکول میں سیکڑوں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی، جنہیں اسرائیل نے حملہ کرکے شہید کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں