ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ حکومت کی فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اپیل دائر کرنے کی تردید

کراچی : سندھ حکومت نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اپیل دائر کرنے کی تردید کردی۔ 

حکومت اور وزارت دفاع کی جانب سے فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کا ٹرائل غیر آئینی قرار دینے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔

 اس حوالے سے خبروں میں سندھ حکومت کا نام بھی سامنے آیا ہے کہ اس نے بھی فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔

 تاہم ترجمان وزیراعلی سندھ کی جانب سے جاری وضاحت کے مطابق سندھ حکومت نے سویلین کے ملٹری کورٹ میں ٹرائل کے لئے کوئی اپیل دائر نہیں کی۔

ترجمان نے کہا کہ یہ تاثر بے بنیاد ہے کہ سندھ حکومت نے ملٹری کورٹس میں سویلین کے ٹرائل کے لیے سپریم کورٹ میں اپیل فائل کی۔

سپریم کورٹ نے سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل غیرقانونی قرار دے دیا ۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل غیرقانونی قرار دیتے ہوئے 9 مئی کے تمام ملزمان کا ٹرائل عام عدالتوں میں کرنے کا حکم دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں