ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پولیس نے چھالیہ کااسمگلردھرکر5من چھالیہ برآمدکرلی

  کراچی: منگھوپیر پولیس نے بلوچستان سے چھالیہ کراچی اسمگل کرنے والے اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق منگھوپیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان کی سرحد سے غیرقانونی طریقے سے پاکستان لائی جانے والی نان کسٹم پیڈ چھالیہ کی اسمگلنگ میں ملوث اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق پولیس نے بلوچستان سے کراچی ملنے والی سرحد پر اسنیپ چیکنگ کے دوران کارروائی کے دوران اسمگلر ناصر علی ولد شفیع کو گرفتار کرلیا ، گرفتار اسمگلر کی ہائی روف سے 22 بوروں میں موجود 220 کلو چھالیہ ، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔

اسمگلنگ میں استعمال کی جانے والی ہائی روف نمبر سی این ۔2750 کو ضابطے کے تحت پولیس تحویل میں لے لیا گیا گرفتار اسمگلر اور برآمد چھالیہ کو کسٹمز کے حوالے کردیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں