ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈیزل سستا ہونے کے باوجود ریلوے مسافر ریلیف سے محروم

 لاہور:  حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ریلویز مسافروں کو ریلیف نہ مل سکا،ڈیزل کی6 روپے47 پیسے فی لیٹر کمی کے باوجود ریلویز کے مسافر ٹرینوں کے کرایے برقرار ہیں۔

30 ستمبر سے 15 نومبر 2023  کے درمیان ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 32روپے 47پیسے کمی ہوئی۔ 45روز میں تیسری بار ڈیزل کی قیمت کم ہونے کے باوجود ریلویز نے کرایے کم نہ کیے۔

یکم اگست سے 15 ستمبر کے دوران ریلویز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر مجموعی طور 20 فیصد اضافہ کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں