ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں پلاسٹک ڈرم سے خاتون کی لاش ملی

  کراچی: ڈیفنس کے علاقے فیز سیون ایکسٹینشن فاطمہ مسجد کے قریب خالی پلاٹ پر پڑے ہوئے نیلے رنگ کے پلاسٹک ڈرم سے خاتون کی تعفن زدہ لاش ملی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ڈھکن لگے ہوئے ڈرم سے باہر نکال کر ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔

ایس ایچ او ڈیفنس شوکت حیات کے مطابق فوری طور پر خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ لاش 3 سے 4 دن پرانی ہے اور مقتولہ کی عمر 35 سے 40 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔

انھوں ںے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق نامعلوم ملزمان خاتون کو قتل کر کے لاش کو ڈرم میں بند کرنے کے بعد ڈرم کو مذکورہ مقام پر پھینک کر فرار ہوگئے جبکہ ڈرم مذکورہ مقام پر گزشتہ چند روز سے پڑا ہوا تھا اور اس کی اطلاع علاقہ مکینوں نے پولیس کو دی تھی۔

انھوں نے بتایا کہ فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا گیا ہے جس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کیے ہیں جبکہ مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد وجہ موت کا تعین ہو سکے گا تاہم شبہ ہے کہ اسے گلا دبا کر قتل کیا گیا۔

پولیس جائے وقوعہ سے اطراف لگے ہوئے کلوز سرکٹ کیمروں کو تلاش کر رہی ہے تاکہ ان فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگانے میں مدد مل سکے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں