ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خضدار: گھر میں سلینڈر دھماکے سے ماں اور دو بیٹیاں جاں بحق

 کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے خضدار ميں سلنڈر دھماكے ميں خاتون اور دو بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقے بولان کالونی کے ایک گھر میں کام کے دوران گیس سلینڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں تین خواتین (ماں، دو بیٹیاں) جھلس کر بری طرح سے زخمی ہوئیں۔

واقعے کے بعد ماں  اور دو بیٹیوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے زخمیوں کو بنیادی طبی امداد کے بعد انہیں کراچی منتقل کرنے کی سفارش کی۔

اہل خانہ کے مطابق کراچی منتقلی کے دوران وڈھ کے مقام پر دونوں بچیاں جبکہ اوتھل کے مقام پر ماں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں