ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ میں اسرائیلی بمباری؛ اقوام متحدہ کی امدادی سرگرمیاں بند

مقبوضہ بیت المقدس: غزہ میں مسلسل اسرائیلی حملوں اور بم باری کے نتیجے میں مواصلاتی نظام مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے، جس کے باعث اقوام متحدہ نے امدادی سرگرمیاں خصوصاً غذائی اشیا کی ترسیل بند کردی ہے۔

عالمی ادارے کی ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزیں (یو این آر ڈبلیو اے) کی ترجمان کے مطابق غزہ میں روابط منقطع ہونے اور مواصلاتی نظام تباہ ہو جانے سے محصور پٹی کے لیے غذائی اشیا سمیت دیگر امدادی سامان کی ترسیل روکنے پر مجبور کردیا گیا ہے۔

عالمی اداروں کے مطابق غزہ میں بہت بڑا انسانی بحران سر اٹھائے کھڑا ہے اور اس تشویش ناک صورت حال سے نمٹنے کے لیے محدود پیمانے پر کام کرنے والے عالمی اداروں کو بھی مسلسل بمباری کی وجہ سے امدادی سرگرمیاں بند کرنا پڑ رہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں