ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قیدیوں کی رہائی سے متعلق معاہدے کی باتیں جھوٹی ہیں: نیتین یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا کہ امریکی انتظامیہ ان کے ملک کو غزہ پر حملوں کے پہلے ہی دن  سے  ضروری گولہ بارود بھیجنا جاری رکھے ہوئے ہے ۔

نیتن یاہو نے وزیر دفاع یوو گیلنٹ اور حکومت کی جنگی کابینہ کے رکن بینی گانٹز کے ساتھ تل ابیب میں ایک مشترکہ پریس بیان دیا۔

 نیتین یاہو نے اس بات پر زور دیتے ہوئے  کہا کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے پہلے  ہی  دن سے امریکہ کی حمایت کے تحفظ اور اسے محفوظ بنانے کے لیے ایک انتہائی شدید سفارتی کوشش کی ہے،

ہمارے عزیز دوست جو بائیڈن کی قیادت میں امریکہ  ہمارے ساتھ مشترکہ مفادات دیکھتا ہے، اس نے ہمیں خصوصی آبدوزوں اور ایک بحریہ کے ساتھ طیارہ بردار جہاز بھیجا ہے  اور ضروری گولہ بارود بھیجنا جاری رکھے ہوئے ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے دلیل دی کہ گزشتہ چند ہفتوں میں امریکہ کے اندر اور پوری دنیا میں اسرائیل کے خلاف زبردست دباؤ ہے  البتہ وہ ان میں سے کچھ کو  روکنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

نیتن یاہو نے کہا  کہ غزہ میں حماس کے زیر حراست اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے معاہدوں کے حوالے سے بہت ساری جھوٹی خبریں تھیں  البتہ اس وقت کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے  اور اگر کوئی معاہدہ سامنے آتا ہے تو وہ اس کا  اسرائیلی عوام کے سامنے اعلان کریں گے

نیتن یاہو نے کہا کہ محدود انسانی امداد جسے اسرائیل غزہ میں جانے کی اجازت دیتا ہے وہ اسرائیل کے لیے بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے کے حوالے سے اہم ہے۔

وزیر اعظم نیتن یاہو نے 7 اکتوبر کے بعد پہلی بار جمعہ تک اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ایندھن کی آمد کو قبول کرنے پر بھی زور دیا اور کہا کہ اس اقدام کا مقصد ان وبائی امراض کو روکنا ہے جو پانی کے مسئلے کی وجہ سے پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

نیتن یاہو نے بتایا  کہ ایندھن کی کھیپ بہت کم مقدار میں ہے جو صرف ہنگامی صورت حال کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے ۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے حماس کے بعد مستقبل میں غزہ پر حکمرانی کرنے والی فلسطینی  انتظامیہ  کے بارے میں ہونے والی بحث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلسطینی ا نتظامیہ کو جو اسرائیل کے ہاتھوں مارے جانے والے فلسطینی مزاحمتی جنگجوؤں کے خاندانوں کی مالی امداد کرتی ہے اسے  غزہ پر حکومت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں