ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یہ کرکٹ مافیا کیخلاف انصاف کی جیت ہے: سابق آسٹریلوی کپتان

سڈنی:آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے ورلڈ کپ میں اپنے ملک کی فتح کو انصاف کی جیت قرار دے دیا۔

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کی بھارت کے خلاف شاندار فتح پر امریکی اسپورٹس چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق آسٹریلیوی کرکٹر رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ یہ کرکٹ مافیا کے خلاف انصاف کی جیت ہے۔

رکی پونٹنگ نے بھارت اور بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی)پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بڑے شرم کی بات ہے کہ آپ کا پیسہ اور آپ کی طاقت بھی اب تک آپ کو ورلڈ کپ میں فتح نہیں دلوا سکا، پیسے سے کامیابی خریدی نہیں جاسکتی اور یہ بات پاکستان، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں نے کئی بار ثابت کی ہے۔

رکی پونٹنگ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اپنے بچھائے جال میں پھنس گیا،بھارت نے فائنل کے لیے جو وکٹ تیار کی تھی وہ اس پر ہی الٹی پڑ گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں